موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) موبائل فون خریدنے کے خواہشمندوں کی بڑی خبرآگئی، اب موبائل فونز پنجاب میں تیار ہوں گے جس میں قیمت میں کمی آئے گی۔
وزیرصنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع کے دورہ چین کے ثمرات آنا شروع ہوگئے، اب موبائل فونز پنجاب میں تیار ہوں گے،فیصل آباد میں موبائل فون کمپنی کے مینوفیکچرنگ پلانٹ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا، آئندہ 2 سال میں پلانٹ کی تکمیل پر موبائل فونز کی مینوفیکچرنگ شروع ہو جائے گی۔
چوہدری شافع نے کہا کہ چینی کمپنی کا پنجاب میں موبائل فون کی سمبلنگ کے بعد مینوفیکچرنگ میں آنا خوش آئند ہے، موبائل فونز کی مقامی سطح پر تیاری سے فون کی قیمت میں کمی آئے گی۔
وزیرصنعت و تجارت کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مقامی اور بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے بہترین موقع ہے، پنجاب میں جلد اربوں روپے کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300روپے اضافہ