(ارشاد قریشی)ڈیڑھ سال میں پہلا موقع آیا کہ ملاقات کا دن ہونے کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملنے کیلئے کوئی بھی ملاقاتی اڈیالہ جیل نہ پہنچا۔
اڈیالہ جیل میں منگل اور جمعرات بانی پی ٹی آئی سے معمول کی ملاقات کا دن مقرر ہے اور ڈیڑھ سال میں پہلی مرتبہ بانی پی ٹی آئی سے معمول کی ملاقات کا دن تھا لیکن کسی پارٹی رہنما ، فیملی ممبر ، وکیل ، مذاکراتی کمیٹی رکن سمیت کوئی بھی ملاقات کیلئے نہ پہنچ سکا۔اس سے پہلے ملاقات کی اجازت ملنے یا نہ ملنے کے باوجود پارٹی رہنما اور وکلاء اڈیالہ جیل پہنچتے تھے ۔تاہم، آج ڈیڑھ سال میں ملاقات کا دن ہونے کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے پورا دن تنہائی میں گزارا۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں کو پَر لگ گئے ،مزید سینکڑوں روپے مہنگا،خریدار پریشان