ڈاکٹروں نے بتایا ٹخنہ’’سٹیبل‘‘ٹانگ پر وزن ڈال سکتا ہوں،صائم ایوب

Jan 09, 2025 | 18:41:PM

(اسدملک)قومی اوپننگ بلے باز صائم ایوب سینٹرل لندن کی کلینک میں معائنہ کرانے کے بعد روانہ ہوگئے۔

صائم ایوب کاکہناتھا کہ ڈاکٹروں نے بتایا کہ ٹخنہ’’سٹیبل‘‘ہے اور ٹانگ پر وزن ڈال سکتا ہوں، ان کاکہناتھا کہ ٹیسٹ کی رپورٹس میڈیکل پینل کو بھیجی جائیں گی،دیگر معاملات کا فیصلہ میڈیکل پینل کرے گا۔

اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کاکہناتھا کہ اللہ کا شکر ہے صورت حال کافی بہتر ہے،صائم ایوب کا ابھی صرف معائنہ ہورہا ہے، صائم کی سرجری کا فیصلہ میڈیکل پینل کرے گا،ان کا کہناتھا کہ سرجری اگر ہوئی تو کب ہو گی یہ میڈیکل پینل ہی بتائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں:مشکوک باؤلنگ ایکشن،سابق کپتان پر پابندی کی تلوار لٹکنےلگی

مزیدخبریں