جمعہ مبارک!محکمہ موسمیات کی گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

Jan 09, 2025 | 19:17:PM

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ  بارش کی نوید سنا دی۔

رپورٹ کے مطابق آج رات ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے ۔تاہم  شمال مشرقی پنجاب میں درمیانی سے شدید جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

جمعہ کے روزموسم کی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات کاکہناتھا کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداورشام /رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان  ہے۔ جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات میں شدید سرد رہے گا۔ صبح کے اوقات میں بنوں،لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردو نواح میں چند مقامات پرہلکی دھند پڑنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:20کلو گھی قیمت11ہزار، 50کلو چینی قیمت10ہزار ،پاکستان کا وہ شہر جہاں مہنگائی نے ریکارڈ توڑ دیئے

موسم کا احوال بتانے والوں کاکہناتھا کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے  تاہم مری، گلیات اورگردونواح میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔رپورٹ کے مطابق  صبح اوررات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال ،گوجرانوالہ، منگلا ، جہلم، لاہور، شیخوپورہ، قصور ،ا وکاڑہ، ساہیوال میں درمیانی سے شدید جبکہ فیصل آباد ، بہاولپور، بہا ولنگر، رحیم یار خان،ملتان،ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کی توقع ہے۔ رات کے اوقات میں رحیم یار خان، خان پور، بہاولنگر، بہاولپور، پاکپتن، خانیوال اور گرد و نواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے۔

ادھر بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے ۔ لسبیلہ ،خضدار اور قلات میں مطلع جزوی ابر آلودکے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صائم ایوب کا لندن کے کلینک میں چیک اپ ،قومی بلے باز نے مداحوں کو اچھی خبر سنا دی

اسی طرح سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان  ہے۔تاہم شام/ رات کے اوقات میں گھوٹکی ،سکھر ،خیر پور،شہید بینظیر آباد،سانگھڑ،عمرکوٹ، تھر پارکر اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 13، استور منفی 12، گوپس، کالام ، سکردومنفی 09،بگروٹ ، ہنزہ منفی 06، قلات، گلگت منفی 05، کوئٹہ ، منفی 04، دیراور راولاکوٹ منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیڑھ سال سے گرفتار بانی پی ٹی آئی کیساتھ انہونی ہو گئی

مزیدخبریں