ملکی زرمبادلہ ذخائر کم ہو کر 16.37ارب ڈالر رہ گئے

Jan 09, 2025 | 19:49:PM

(اشرف خان) ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر 3.09 کروڑ ڈالر کمی سے 16.37 ارب ڈالر رہ گئے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک ذخائر دوسرے ہفتے بھی کم ہوگئے ،بیرونی قرض کی مد میں 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ،سٹیٹ بینک کے ذخائر 1.50 کروڑ ڈالر کمی سے 11 ارب69 کروڑ ڈالر رہ گئے ۔

یہ بھی پڑھیں:جمعہ مبارک!محکمہ موسمیات کی گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

سٹیٹ بینک کامزید کہنا تھا کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4.69 کروڑ ڈالر کمی سے 4.68 ارب ڈالر پر آگئے،ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر 3.09 کروڑ ڈالر کمی سے 16.37 ارب ڈالر رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیڑھ سال سے گرفتار بانی پی ٹی آئی کیساتھ انہونی ہو گئی

مزیدخبریں