موٹروے پر دھند کا راج، گاڑیاں کا داخلہ بند کر دیا گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(وقاص احمد)شدید دھند کے باعث عوام کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے موٹروے کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دھند چھانے کے بعد لاہور سیالکوٹ ایم 11 موٹروے ٹریفک کے لئے بند کردی گئی،ایم 11 کے بعد ایم 2 اور ایم 3 بھی بند کر دی گئی،موٹروے پولیس کی جانب سے موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار،ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک بھی بند کردی گئی،دھند کے باعث موٹر وے ایم فور بھی ٹریفک کے لئے بند کردی گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے اس لیے روڈ یوزرز کو دھند کے دوران لین ڈسپلن کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہےاور موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے
ترجمان نےمزید کہا ہے کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کی ترغیب دی گئی ہے اور ترجمان نے کہا کہ صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔
ڈرائیور حضرات کو آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
سید عمران احمد نے ہدایت کی ہے کہ تیز رفتاری سے پرہیز کرنے اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔
مزید معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرنے کا کہا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس میں 6 ہزار کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبلز کی بھرتی کا اعلان