وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پاکپتن میں روڈز پراجیکٹس کا افتتاح

Jan 09, 2025 | 20:31:PM
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پاکپتن میں روڈز پراجیکٹس کا افتتاح
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پاکپتن میں 8 ارب روپے کے روڈز پراجیکٹس کا افتتاح کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکپتن شریف کے روڈز پراجیکٹ کا افتتاح کیا جس پر 8 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی اور اس سے لاکھوں شہری فائدہ اٹھائیں گے۔

مریم نواز شریف نے ساہیوال پاکپتن روڈ کا افتتاح کیا جو 27 کلومیٹر طویل ہے اور 2 ارب 82 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر و بحالی ہوئی ہے، اس دو رویہ سڑک کے اطراف میں چار فٹ اضافی اسفالٹ روڈ بھی بنائی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے چوک آرئیں پاکپتن سے کمیر تک 36 کلومیٹر طویل سڑک کا افتتاح بھی کیا جس کی تعمیر و مرمت پر ایک ارب 46 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

پاکپتن کمیر روڈ بننے سے ساہیوال اور بہاولنگر تک رسائی آسان ہو گی اور درجنوں دیہات کے ہزاروں افراد مستفید ہوں گےاور ساہیوال پاکپتن روڈ بننے سے موٹر وے ایم تھری تک رسائی میں سہولت ہوگی۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکپتن تا مرلہ چوک آراستہ پرانا تھانہ کے 41 کلومیٹر طویل روڈ کی تعمیر و بحالی پراجیکٹ کا بھی افتتاح کیا جس پر 2 ارب 18 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہےاور  اس سڑک کے ساتھ چار فٹ اسفالٹ روڈ بھی بنائی جائے گی، اس سڑک سے بہاولنگر اور قبولا تک آمد و رفت میں آسانی ہوگی اور ہزاروں شہری اس سے مستفید ہوں گے۔

اس کے علاوہ  وزیر اعلیٰ کا پاکپتن آمد پر  والہانہ استقبال کیا گیا جہاں جگہ جگہ پھول نچھاور کیے گئے اور سڑکوں کے اطراف میں ہزاروں شہری جمع ہو گئے،وزیر اعلیٰ نے ہاتھ ہلا کر نعروں کا جواب دیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ روڈز کی تعمیر و بحالی سے نہ صرف عوام کو آمد و رفت میں سہولت ملے گی بلکہ معاشی سرگرمیاں بھی تیز ہوں گی۔

 مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکپتن سمیت دیگر اضلاع کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر و بحالی مکمل ہونے کے آخری مراحل میں ہے۔

مزید پڑھیں:پنجاب پولیس میں 6 ہزار کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبلز کی بھرتی کا اعلان