لکی مروت میں فتنہ الخوارج نے 17 سویلین ورکرز کو اغوا کرلیا، 8 باحفاظت بازیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے ضلع لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں 17سویلین ورکرز کو بھتہ خوری کیلئے اغوا کر لیا۔تاہم سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے8مغوی ورکرز کو بازیاب کرا لیا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ ان سویلین ورکرز کو کبل خیل، لکی مروت کے علاقے سے اغوا کیا گیا،اغوا ہونے والے سویلین ورکرز نہتے تھے، فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے سویلین ورکرز کو اغوا کرنے کے بعد وہاں کے مقامی ٹھیکیدار کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔
یہ بھی پڑھیں:ڈیڑھ سال سے گرفتار بانی پی ٹی آئی کیساتھ انہونی ہو گئی
ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کی اِن پاکستان اور عوام دشمن بہیمانہ کارروائیوں کا دین اور اسلامی اقدار سے کوئی تعلق نہیں، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اب تک آٹھ مغوی ورکرز کو با حفاظت باز یاب کروا لیا ہے،باقی نہتے ورکرز کو بھی باز یاب کروا لیا جائے گا، اس سلسلے میں آپریشن جاری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بیہمانہ اقدام کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:جمعہ مبارک!محکمہ موسمیات کی گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی