(24نیوز) اجلاس میں ایل ایل بی پروگرام کا دورانیہ پانچ سال کی بجائے چار سال کرنےاور نصاب کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے اور تعلیمی اصلاحات پر غور کیا گیا۔
ای ڈی ایچ ای سی ڈاکٹر ضیاء القیوم ،ممبر پی بی سی حسن رضا پاشا، اور ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن بیرسٹر اسامہ مالک نے کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان کی 44 یونیورسٹیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس میں ایل ایل بی پروگرام کا دورانیہ پانچ سال سے کم کر کے چار سال کرنے پر غور کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ ایل ایل بی کے نصاب کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالا جائے۔
بیرسٹر اسامہ مالک اور حسن رضا پاشا نے پروگرام کو جدید تقاضوں اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اجلاس میں سمسٹر سسٹم کا نفاذ، فیکلٹی ٹریننگ، اور کوالٹی کنٹرول جیسے اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں:’’جماعت نہم اسلامیات کا پرچہ 100 نمبر کا ہوگا‘‘