(حاشر احسن)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی کے 150 سے زائد کارکنوں کی ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔
انسدادِ دہشت گردی کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے 150 سے زائد کارکنوں کی ضمانتیں منظور کر لیں جبکہ 10 سے زائد کارکنوں کی ضمانتیں مسترد کر دیں۔
واضح رہے کہ عدالت نے آج دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا اور پی ٹی آئی کارکنان پر تھانہ کھنہ، مارگلہ سیکریٹریٹ، شمس آباد، نون اور دیگر علاقوں میں مقدمات درج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:"پانچ سالہ ایل ایل بی پروگرام میں کمی پر غور "