گاڑی کی نمبرپلیٹ نے ڈرائیور کی زندگی بدل دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکا میں ایک شخص نے ٹریفک میں کٹ مارنے والی گاڑی کے نمبر پلیٹ سے پانچ لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی۔
ریاست میری لینڈ کے علاقے گلین برنی سے تعلق رکھنے والے شخص نے بتایا کہ وہ ہائی وے پر گاڑی چلا رہے تھے جب ایک بدتمیز ڈرائیور نے انہیں کٹ مارا، جس کے بعد انہوں اس گاڑی کی نمبر پلیٹ یاد کرلی۔
یہ بھی پڑھیں:صائم ایوب کا لندن کے کلینک میں چیک اپ، قومی بلے باز نے مداحوں کو اچھی خبر سنا دی
بعد ازاں یہ شخص (جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) ایک دکان پر پہنچا اور یاد کیے ہوئے نمبر کو استعمال کرتے ہوئے لاٹری کے لیے 10 ٹکٹ خریدے۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے طے کیا کہ اگر لاٹری کھیلنی ہی ہے تو پھر بڑی کھیلنی چاہیے۔
انہوں نے دیکھا کہ ٹریفک میں پیش آنے والی مشکل نے ان کی زندگی بدل دی۔ انہوں نے ہر ٹکٹ پر 50 ہزار ڈالر جیتا جو مجموعی طور پر پانچ لاکھ ڈالر کی رقم بنی۔
یہ بھی پڑھیں:جمعہ مبارک!محکمہ موسمیات کی گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی