سعودی عرب کا سفر کرنے والوں کیلئے نئی سفری ہدایات جاری

Jan 09, 2025 | 22:51:PM
سعودی عرب کا سفر کرنے والوں کیلئے نئی سفری ہدایات جاری
کیپشن: سعودی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شعیب مختار)سعودی حکومت نے مختلف بیماریوں کے مسافروں کیلئے نئی سفری ہدایت جاری کردیں۔

سعودی عرب نے گردن توڑ بخار سمیت دیگر ویکسین لازمی قرار دے دی،سعودی عرب سفر سے قبل گردن توڑ بخار سمیت دیگر ویکسی نیشن لگوانا لازمی قراردیدیاگیا،سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دنیا بھر کی تمام ایئر لائنز کو آگاہی دے دی۔

دنیا بھر سے کہیں بھی سعودی عرب آنے والے مسافروں کیلئے احکامات پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے، سعودی سول ایوی ایشن کاکہنا ہے کہ  صحت سے متعلق نئی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا، نئی ویکسینیشن سے متعلق ہدایت سعودی وزارت صحت کی ویب سائٹ پر موجود ہیں،تمام ایئر لائنز سعودی عرب آنے والے اپنے مسافروں کو گردن توڑ بخار، سمیت دیگر بیماریوں کی ویکسین لازمی لگوائیں،مسافروں کے پاس آمد سے کم از کم 10 دن پہلے جاری کردہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ہونا چاہیے،پولی سیکرائیڈ کی قسم کیلئے 3 سال اورکنجوگیٹڈ قسم کیلئے5 سال سے زیادہ ویکسنیشن سرٹیفکیٹ زیادہ پرانا نہیں ہونا چاہیے۔

سول ایوی ایشن کاکہناتھا کہ ایک سال اور اس سے کم عمر کے بچے اس ویکسین سے مستثنی ہیں،ایئر لائنز کو سفر کے وقت ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی،سعودی ایوی ایشن کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والی ایئرلائنز اور مسافروں کے خلاف قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:صائم ایوب کا لندن کے کلینک میں چیک اپ ،قومی بلے باز نے مداحوں کو اچھی خبر سنا دی