’ریحانہ مریم نور‘ کینز فیسٹیول میں پیش کی جانیوالی پہلی بنگلہ دیشی فلم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب رپورٹ) فلم ’ریحانہ مریم نور‘ نے دنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹیول ’کینز‘ میں پیش کی جانے والی پہلی بنگلہ دیشی فلم ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
بھارتی اردو اخبار کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی ہدایت کار عبداللہ محمد سعد کی فلم ’ریحانہ مریم نور‘ نے بدھ کے روز اس وقت تاریخ رقم کی جب وہ کینز میں دکھائی جانے والی بنگلہ دیش کی پہلی فلم بن گئی ۔ہدایت کار سعد کی دوسری فلم ورلڈ سنیما میں نئے ہنر کا جشن منانے کیلئے متعین ’اَن سَرٹین ریگارڈ‘ کٹیگری کا حصہ تھی۔فیسٹیول کے دوسرے دن اس کا ورلڈ پریمیئر کیا۔بنگلہ دیش اور سنگاپور کے تعاون سے بننے والی 107 منٹ کی یہ فلم ایک میڈیکل کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر ریحانہ مریم نور کی کہانی بیان کرتی ہے جنھیں ایک سینیئر فکلٹی ممبر کے ذریعے کئے گئے جنسی زیادتی کا انکشاف کرنے کے بعد ادارے سے لڑنا پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دلیپ کمار کے انتقال پر پاکستان اور بھارت کےکرکٹرزبھی افسردہ