مردان:مجرا پارٹی میں فائرنگ، خواجہ سرا قتل

Jul 09, 2021 | 09:47:AM

(24نیوز)سری بہلول میں مجرا پارٹی کے دوران ملزم نے فائرنگ کر کے خواجہ سرا کو قتل کر ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق  مردان کے علاقے ساڑو شاہ میں موسیقی کی تقریب  میں فائرنگ کر کے خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا،پولیس کے مطابق تقریب کے اختتام پر لائٹ بند کر کے نامعلوم ملزم نے خواجہ سرا کو گولی ماردی، جس سے کالجی نامی خواجہ سراجان بحق ہو گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

واضح رہے پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کی تلاش جاری ہے خواجہ سرا کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل  کر دی گئی ہے، خیال رہے فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں:    ڈکیتی کی واردات،6مسلح ڈاکو 1گھنٹہ لوٹ مار کرتے رہے

مزیدخبریں