ڈکیتی کی واردات،6مسلح ڈاکو 1گھنٹہ لوٹ مار کرتے رہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) تھانہ بھکھی کے علاقے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات ہو ئی۔
تفصیلات کے مطابق 6 کار سوار مسلح ڈاکو گھر والوں کو یرغمال بنا کر 1 گھنٹہ لوٹ مار کرتے رہے، مسلح ڈاکو قطرے پلانے کے بہانے گھر میں زبردستی داخل ہوئے اور داخل ہوتے ہی تشدد کرنا شروع کر دیا ۔متاثرین نے بتایا ہے کہ ڈاکو 25تولہ کے قریب طلائی زیوارات 45لاکھ کے قریب نقدی،موبائل فونز،ایل سی ڈیز اور گھر کا مکمل صفایا کرکے چلتے بنے پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: مردان:مجرا پارٹی میں فائرنگ، خواجہ سرا قتل