(24 نیوز)شہنشاہ جذبات اداکار دلیپ کمار کے عروج کے دور میں یعنی آج سے ساٹھ برس قبل مشہور شاعر فیض احمد فیض مشاعرے اور ادبی کانفرنس کے سلسلے میں بھارت جا رہے تھے تو انکی بیٹی سلیمہ ہاشمی نے اپنے والد سے فرمائش کی کہ ’دلیپ کمار کا آٹو گراف ضرور لے کے آئیں وہاں سے‘۔
فیض احمد فیض بھارت گۓ اور دورہ مکمل کر کے کچھ دن بعد واپس لاہور آۓ تو سلیمہ ہاشمی نے والد سےپہلی بات وہی دلیپ کمار کے آٹوگراف کی کردی۔ فیض احمد فیض گھبرا گۓ، جس پر بیٹی نے پوچھا ’کیا دلیپ کمار نہیں ملے‘،جس پر فیض احمد فیض نے کہا نہیں کئی دفعہ ملاقات ہوئی لیکن اس نے تو خود مجھ سے ہی آٹوگراف لے لیا ، اس پر میں آگے سے کیا فرمائش کرتا۔ سلیمہ لکھتی ہیں کہ اس دن مجھے اندازہ ہوا کہ ابا بھی ایک مشہور آدمی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شام کو آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش