پاکستان میں عید الاضحیٰ کس دن ہوگی؟ڈائریکٹر اسپیس سپارکو نے بتا دیا

Jul 09, 2021 | 13:37:PM
پاکستان میں عید الاضحیٰ کس دن ہوگی؟ڈائریکٹر اسپیس سپارکو نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز)عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے،  اس حوالے سے پاکستان بھر میں مویشی منڈیاں سجادی گئی ہیں  تاہم جانوروں کی قیمتیں بہت زیادہ ہونے کے باعث خریدار  شکوہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق  ذولحج کے چاند  کے بارے میں جامعہ کراچی کے پروفیسر جاویداقبال کا کہنا ہے کہ ہفتہ کے روز ذی الحج کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے، 10 جولائی کو مغرب کے وقت چاند کی پیدائش کو  13 گھنٹے ہو چکے ہوں گے اور اس مدت کا چاند عام آنکھ سے نظر آنا ممکن نہیں ہے۔

ڈائریکٹر اسپیس سائنسز کا کہنا تھا کہ کراچی کی بجائے پشاور میں چاند کی رویت کا امکان کم ہوتاہے۔ ذی الحج کا چاند 11 جولائی بروز اتوار کو واضح نظر آئے گا اور اس حساب سے عیدالاضحٰی 21 جولائی بروز بدھ کو ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ افغانستان میں بھی 10 جولائی کو چاند نظر آنےکا امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس دس جولائی کو کراچی میں بلا لیا گیا ہے، جس میں عیدالاضحی کا اعلان کیا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، جس میں ممبران علامہ محمد حسین اکبر، ڈاکٹر راغب نعیمی سمیت محکمہ موسمیات کے نمائندگان شریک ہوں گے۔

اجلاس کے دوران ذوالحج کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں سے شہادتیں بھی موصول کی جائیں گی، شہادتوں کی موصولی پر مرکزی رویت ہلال کمیٹی عیدالاضحیٰ کا اعلان کرے گی۔ 

 یہ بھی پڑھیں:سلیبس مکمل نہیں کرایا تو امتحانات بھی نہیں لینے چاہئیں،خواجہ سعد رفیق