چاقو اپنی حفاظت کیلئے رکھی تھی،مفتی تقی عثمانی پر حملہ کرنیوالے ملزم کی 24 نیوز سے خصوصی گفتگو

Jul 09, 2021 | 14:16:PM
چاقو اپنی حفاظت کیلئے رکھی تھی،مفتی تقی عثمانی پر حملہ کرنیوالے ملزم کی 24 نیوز سے خصوصی گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مفتی تقی عثمانی پر مبینہ حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم لائق عاصم  نے کہا ہےکہ میں ذہنی طور پر بیمار ہوں، میرا علاج چل رہا ہے،میں نے چاقو اپنی حفاظت کیلئے رکھی ہوئی تھی  ۔

تفصیلات کے مطابق مفتی تقی عثمانی پر حملہ کرنے والے ملزم لائق عاصم نے24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے  ہوئے کہا ہے کہ میں مفتی  صاحب  کو ملنے  کیلئے گیا تھا،  میں خود عقیدت مند ہوں، میں نے حملہ نہیں کیا، میرا سسرال سے تنازع چل رہا ہے، میں مفتی صاحب کی کتابیں پڑھتا رہتا ہوں،میری بیگم سے خلع کا مسئلہ چل رہا ہے۔ ملزم نے کہا کہ میرے سسرال والوں نے مجھ پر حملہ کیا تھا، میں خلع کے معاملے پر فتوہ لینے گیا تھا، میں خود تقی عثمانی کا پیروکار ہوں، ان پر میری جان بھی قربان ہے۔ لائق عاصم نے24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ  تین ماہ پہلے ہی میں نے چاقو خریدی تھی،مجھ پر حملہ ہوا تھا میں نے پولیس کو شکایت بھی کی تھی، پولیس نے میری درخواست پر حملے کا مقدمہ بھی نہیں کیا۔ ملزم نے کہاکہ  میں مزید پاگل ہو جائوں گا۔

 یہ بھی پڑھیں: افغانستان:طالبان نے صوبے بادغیس کے دارلحکومت پر قبضہ کرلیا