سعودیہ عرب نے حج کیلئے مجاملہ ویزے نہیں دئیے،حافظ طاہر محمود اشرفی

Jul 09, 2021 | 15:38:PM

(24نیوز)حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ حکومت سعودی عرب نے حج کے سلسلہ میں پاکستان یا کسی بھی جگہ پر مجاملہ ویزے نہیں دئیے۔

تفصیلات کے مطابق حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ حج ویزوں کے نام پر عوام کو گمراہ کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا ۔ حج مقدس فریضہ ہے جس کیلئے صحت ، سفر کا امن اور اخراجات کا ہونا لازم ہے ۔

انہوں نے بتایا ہے کہ موجودہ حالات میں کورونا کی وبا کی وجہ سے سعودی حکومت نے عالم اسلام کے ذمہ داران کے ساتھ مل کر شریعت اسلامیہ کے مطابق فیصلہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:    اے ایس ایف کی بڑی کارروائی، منشیات سمگلر ائیر پورٹ پر گرفتار

مزیدخبریں