245 اضلاع پر کنٹرول حاصل کرلیا ،افغان طالبان کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان کا کہنا ہے کہ ہم دہشت گرد نہیں آزادی پسند ہیں،ہم اپنے ملک کی آزادی کے لئے لڑرہے ہیں،امریکا نے ہم پر جنگ مسلط کی، ناکامی کے بعد مذاکرات پر راضی ہوا۔
تفصیلات کے مطابق افغان طالبان نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے افغانستان کے 245 اضلاع پر کنٹرول حاصل کرلیا اور جلد ہی ملک کے اہم شہروں پر ہمارا قبضہ حاصل کر لیں گے۔
دوسری جانب شیخ شہاب الدین دلاور کی قیادت میں طالبان کا وفد مذاکرات کے لئے روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گیا ہے جہاں وفد نے افغانستان کےلئے روسی مندوب ضمیر کابلوف سے ملاقات کی اور افغان امن عمل سے متعلق بات چیت کی۔
ماسکو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طالبا ن وفد کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد افغانستان کو غیرملکی تسلط سے آزاد کرانا تھا،افغانستان میں کئی دارالحکومتوں کا محاصرہ جاری ہے،افغان فورسز کی بڑی تعداد ہمارے ساتھ مل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد تشدد کیس میں اہم پیش رفت۔ متاثرہ جوڑے نے شادی کرلی