( 24 نیوز) انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 16 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 159.33 سے کم ہو کر 159.17 روپے پر بند ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں عید الاضحیٰ کس دن ہوگی؟ڈائریکٹر اسپیس سپارکو نے بتا دیا