کشمیر فروش عمران خان کورونا سے زیادہ خطرناک ہیں۔۔مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کورونا سے زیادہ خطرناک ہیں۔عمران خان اسلئے خطرناک ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو نگل گیا۔ مقبوضہ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینک دیا ،میری اطلاعات کے مطابق اس میں عمران خان کی مرضی شامل تھی۔ مقبوضہ کشمیر کے بعد اب آزاد کشمیر کو بھی کاٹنے کی تیاری ہورہی ہے۔
کوٹلی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ کشمیریوں کا خون بیچنے کا حق انہیں کس نے دیا، عمران خان کا نام کشمیر فروش ہے، کشمیر فروشی کے بعد یہ کیا منہ لے کر یہاںآتے ہیں ، جس نے ساری زندگی کھیل کے میدان میں گزار ی ہووہ کیا خارجہ پالیسی بنائے گا۔ ، سلیکٹڈ کی پالیسی یہ ہے کہ میں نے خاموشی اختیار کرلی اب عوام بھی خاموشی اختیار کرلیں، ان کی خارجی پالیسی یہ تھی بھارت نے کشمیر کو ساتھ جوڑ لیا تو کہتے ہیں میں کیا کرسکتاہوں، اگر کچھ نہیں کرسکتے تو 22 کروڑ عوام سے کھیلنے کا حق کس نے دیا ہے۔
مریم نواز نے کہا یہ آپ کو لالچ دینے کشمیر آرہے ہیں۔کشمیر کو سودابھی خودکیااور اب افسوس بھی کرتے ہیں، نائب صدر (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی سڑک کا نام تبدیل کرکے کشمیر کا سوگ منایا گیا، کشمیر کا سودا کرنے کے بعد اپنے اعمال کا سوگ بھی خود منا رہے ہیں، برہان وانی کا مقدمہ نواز شریف نے اقوام متحدہ میں لڑا تھا لیکن کل برہان وانی کی برسی پر وزارت خارجہ میں کنسرٹ اور ناچ گانا ہورہا تھا۔
مریم نواز نے کہا کہ جب سے بجٹ آیا ہے اس دن سے روز مہنگائی ہورہی ہے، ادویات کی قیمت میں 200 فیصد اضافہ ہواہے، عوام کو دینے کے لئے پیسا نہیں ہے لیکن ووٹ خریدنے کیلئے پیسا ہے، ووٹ خریدنے کے لئے پیسہ نچھاور کیا جارہا ہے، یہ پیسہ فارن فنڈنگ سے آرہاہے یا کشمیر کا سودا کرنے سے آیا لیکن عمران خان یاد رکھیں کشمیری عوام بکنے والے نہیں ہیں۔ سروے کے مطابق آج بھی مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی سب سے بڑی جماعت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ جس بلے سے کھیلتا تھا اسی سے عوام کو ماررہا ہے۔ ، چینی کے لئے عوام کو بھکاریوں کی طرح کھڑا کیا گیا ہے جب کہ عوام نے بتایا کہ نواز شریف کے دور میں اشیائے ضروریہ سستی تھیں تاہم اب تباہی، بربادی اور نالائقی کا سورج غروب ہورہاہے اس کو کشمیر میں طلوع ہونے نہیں دیں گے۔ نوازشریف بطور وزیراعظم عوام کوحکومتی اقدامات سے آگاہ کرتے تھے، یہ کیا عوام کو بتائیں گے کہ ہم نے بجلی،گیس، آٹا ،چینی ،پٹرول مہنگاگیا، یہ لوگوں کو ایک کلو چینی د ے کر انگوٹھے پر نشان لگاتے ہیں ، روزے کی حالت میں ایک کلو چینی کیلئے لوگوں کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا تھا، نوازشریف نے دن رات محنت کرکے زیرولوڈشیڈنگ کردی تھی، بدقسمتی سے آج 12،12گھنٹے کی لوڈشیڈنگ واپس آچکی ہے، مریم نواز نے کہا ن لیگ دور میں آٹا،گیس ،چینی،تیل اور دیگر اشیا سستی تھیں۔لیگی رہنما نے کہامیاں نوازشریف نے آئی ایم ایف سے جان چھڑالی تھی، آج انہوں نے پھر ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں۔آپ کتنے غلیظ انسان ہیں۔۔۔حریم شاہ کی سیاسی شخصیات کو بھانڈا پھوڑنے کی دھمکی