ن لیگ کے امتحانات ملتوی کرنے کے مطالبے پر شفقت محمود نے ٹوئٹر پر محاذ سنبھال لیا، احسن اقبال اور سعد رفیق کو کھری کھری سنا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ن لیگ کے امتحانات ملتوی کرنے کے مطالبے پر کہاہے کہ ن لیگ اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کےلئے امتحانات کے معاملے پر سستی سیاست کر رہی ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شفقت محمود نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ سعد رفیق اور احسن اقبال کو علم ہے کہ بلوچستان اور سندھ میں امتحانات ہو چکے ہیں اس لئے باقی طلبا کو کیسے چھوٹ دی جا سکتی ہے؟
No surprise that N league, which is breaking apart, is playing politics with students to gain cheap popularity. People like Ahsan Iqbal and Saad Rafiq know that exams have already happened in Baluchistan and Sindh, therefore other students cannot be treated differently 1/2
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) July 9, 2021
وفاقی وزیر تعلیم کا مزید کہناتھا کہ امتحان لینے کا فیصلہ وفاق کی تمام اکائیوں آزادکشمیر(ن لیگ حکومت)اور سندھ(پیپلزپارٹی) کے اتفاق رائے سے کیا گیا تھا، وہ جانتے ہیں کہ طلبا کو گزشتہ امتحان کی بنیاد پر نئے کلاس میں پروموٹ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ گزشتہ سال امتحانات نہیں لئے گئے تھے ۔
They know that decision to take exams was taken unanimously by all federating units including N govt in AJK, and PPP in Sindh. They know that students cannot be promoted on the basis of previous exams as there were no exams last year. 2/3
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) July 9, 2021
شفقت محمود نے کہاکہ سعد رفیق ،احسن اقبال اگر تعلیم یافتہ ہیں تو انہیں علم ہونا چاہئے کہ امتحانات طلبا کی قابلیت جانچنے کےلئے کتنے ضروری ہیں بالخصوص 12گریڈ کیلئے ۔کیونکہ ان طلبا نے یونیورسٹیوں پروفیشنل کالجز میں جانا ہے ، وفاقی وزیر تعلیم نے کہاکہ محنت کرنے والے طلبا کے خلاف تفاوت کیوں کی جائے؟
Saad Rafiq/Ahsan Iqbal should know if they claim to be educated that exams are the best measure of students ability and class 12 important as they have to go to universities and professional colleges. Why should hardworking students be discriminated against. Stop cheap politics
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) July 9, 2021
انہوں نے کہاکہ وفاق، وفاقی اکائیوں میں کل سے امتحانات شروع ہو رہے ہیں ، جو طلبا کل سے امتحانات دے رہے ہیں ان سب کیلئے نیک خواہشات کا اظہار۔ انشا اللہ سب اچھا پرفارم کریں گے۔
Exams are starting tomorrow in the remaining provinces and federating units. Wish all students taking exams from tomorrow the very best. Inshallah all will do well
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) July 9, 2021
یہ بھی پڑھیں: آپ کتنے غلیظ انسان ہیں۔۔۔حریم شاہ کی سیاسی شخصیات کو بھانڈا پھوڑنے کی دھمکی
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ جو طالبعلم وقت مانگ رہے ہیں وہ سپلمنٹری امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں۔شفقت محمود نے کہا کہ تمام بورڈ کے سپلیمنٹری امتحانات دو تین ماہ بعد ہوں گے۔وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ امتحانات کیوں ملتوی کئے جائیں، جن طلباءکی تیاری ہے انہیں کیوں سزا دی جائے۔
Those students who say give more time can always appear in supplementary exams taken 2/3 months by all boards. Why should these exams be postponed and students who have been studying be penalised
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) July 9, 2021