ن لیگ کے امتحانات ملتوی کرنے کے مطالبے پر شفقت محمود نے ٹوئٹر پر محاذ سنبھال لیا، احسن اقبال اور سعد رفیق کو کھری کھری سنا دیں

Jul 09, 2021 | 18:30:PM

(24 نیوز)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ن لیگ کے امتحانات ملتوی کرنے کے مطالبے پر کہاہے کہ ن لیگ اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کےلئے امتحانات کے معاملے پر سستی سیاست کر رہی ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شفقت محمود نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ سعد رفیق اور احسن اقبال کو علم ہے کہ بلوچستان اور سندھ میں امتحانات ہو چکے ہیں اس لئے باقی طلبا کو کیسے چھوٹ دی جا سکتی ہے؟


وفاقی وزیر تعلیم کا مزید کہناتھا کہ امتحان لینے کا فیصلہ وفاق کی تمام اکائیوں آزادکشمیر(ن لیگ حکومت)اور سندھ(پیپلزپارٹی) کے اتفاق رائے سے کیا گیا تھا، وہ جانتے ہیں کہ طلبا کو گزشتہ امتحان کی بنیاد پر نئے کلاس میں پروموٹ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ گزشتہ سال امتحانات نہیں لئے گئے تھے ۔


شفقت محمود نے کہاکہ سعد رفیق ،احسن اقبال اگر تعلیم یافتہ ہیں تو انہیں علم ہونا چاہئے کہ امتحانات طلبا کی قابلیت جانچنے کےلئے کتنے ضروری ہیں بالخصوص 12گریڈ کیلئے ۔کیونکہ ان طلبا نے یونیورسٹیوں پروفیشنل کالجز میں جانا ہے ، وفاقی وزیر تعلیم نے کہاکہ محنت کرنے والے طلبا کے خلاف تفاوت کیوں کی جائے؟


انہوں نے کہاکہ وفاق، وفاقی اکائیوں میں کل سے امتحانات شروع ہو رہے ہیں ، جو طلبا کل سے امتحانات دے رہے ہیں ان سب کیلئے نیک خواہشات کا اظہار۔ انشا اللہ سب اچھا پرفارم کریں گے۔ 

مزیدخبریں