(24 نیوز)سندھ حکومت کے بعد پنجاب حکومت بھی سابق اولمپین نوید عالم کے علاج کیلئے میدان میں آگئی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوید عالم کے علاج کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کردیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہاہے کہ نوید عالم قومی ہیرو ہیں ان کی بیماری کا سن کر افسوس ہوا، نوید عالم نے ہاکی کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے،عثمان بزدار کاکہناتھا کہ نوید عالم ہمارے ہیروہیں اورپاکستانی اپنے ہیرو کی قدر کرنا جانتے ہیں،انہوں نے کہاکہ نوید عالم کے علاج معالجے کے اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گی،اس ضمن میں متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ نوید عالم کا علاج کے دوران ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا،زندہ قومیں اپنے ہیروزکو کبھی نہیں بھولتیں،اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ نوید عالم جلد مکمل صحت یاب ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو کو عہدے سے ہٹادیا گیا
یاد رہے کہ ہاکی ورلڈکپ 94 کے ہیرو نوید عالم بلڈکینسر میں مبتلا ہیں اورانہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے امداد کی اپیل کی تھی، گزشتہ روز سندھ حکومت نے سابق اولمپین کے علاج کے اخراجات برداشت کرنے کااعلان کیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں: گھبرا نا نہیں ۔۔انگلینڈ سے ہارنے کے بعد بابر اعظم نےوزیر اعظم کا ڈائیلاگ دہرا دیا