ہمارے اہداف مکمل۔۔ افغا ن عوام اب اپنا فیصلہ خود کریں۔۔امریکا

Jul 09, 2021 | 19:08:PM

 (24نیوز)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ میں امریکیوں کی ایک اور نسل کو افغانستان میں جنگ کے لئے نہیں بھیجوں گا۔
فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکی فوج نے افغانستان میں اپنے اہداف حاصل کرلئے تھے جس میں اسامہ بن لادن کو مارنا، القاعدہ کو کمزور کرنا اور امریکا پر مزید حملے ہونے سے روکنا شامل ہے۔
انہوں نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کی ایک اور نسل کو ناقابل فتح جنگ میں قربان کرنے کے بجائے افغان عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہئے ۔ افغان فوج کے پاس طالبان کو پیچھے دھکیلنے کی صلاحیت موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔آپ کتنے غلیظ انسان ہیں۔۔۔حریم شاہ کی سیاسی شخصیات کو بھانڈا پھوڑنے کی دھمکی

مزیدخبریں