(24 نیوز)سعودی عرب کے مختلف شہروں سے آنے والے عازمین حج کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
سعودی وزارت حج نے کہاہے کہ عازمین کو مشاعرمقدسہ میں لے جانے کاآغاز7 ذوالحج سے کیا جائے ،مشاعر مقدسہ میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ، مکہ آنے والے عازمین حج کے قافلوں کااستقبال کرنے کیلئے 4 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
سعودی وزارت حج نے کہاہے کہ ہر حاجی کی رہنمائی کیلئے ایک چارٹ بھی مہیا کیا جائے گا، عازمین حج کو مشاعر مقدسہ میں 7 اور 8 ذوالحج کو پہنچایا جائے گا،عازمین کو مشاعر مقدسہ پہنچانے کیلئے مخصوص بسوں کا استعمال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودیہ عرب نے حج کیلئے مجاملہ ویزے نہیں دئیے،حافظ طاہر محمود اشرفی