اساتذہ کے لئے خوشخبری ۔۔تبادلوں پر پابندی ختم 

Jul 09, 2021 | 20:02:PM

(24 نیوز)محکمہ خصوصی تعلیم نے تبادلوں پر سے پابندی اٹھالی، اساتذہ اور افسروں سے 26 جولائی تک درخواستیں وصول کی جائیں گی، تمام درخواستیں آن لائن جمع کروانا ہونگی۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ خصوصی تعلیم کی جانب سے تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے کے بعد اساتذہ اور افسران 12 جولائی سے 26 جولائی تک درخواستیں جمع کرواسکیں گے۔موصول ہونے والی درخواستوں کی تصدیق کا عمل 5 اگست تک مکمل کیا جائے گا۔
تبادلوں کے آرڈرز 31 اگست سے قبل جاری کئے جائیں گے، باہمی تبادلوں کیلئے بھی 12 جولائی سے درخواستیں جمع کروائی جاسکیں گی، تمام درخواستیں آن لائن وصول کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:اکبر بگٹی کی بیوہ نے وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا

مزیدخبریں