(ویب ڈیسک )پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف کامیڈین اداکار و میزبان سلمان ثاقب شیخ عرف مانی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ حرا کی منگنی تڑوا کر ان سے شادی کی تھی۔
سوشل میڈیا پر حرا اور مانی کے ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے،پروگرام کے دوران مانی نے بتایا کہ ’وہ شادی سے پہلے حرا کی سہیلی سے بات چیت کرتے تھے اور جب وہ ایک دن ان کی سہیلی سے ملے تو حرا بھی ان کے ساتھ تھی اور پھر انہیں حرا پسند آگئی۔‘
مانی نے بتایا کہ ’اس کے بعد میں نے حرا سے فون پر بات چیت شروع کردی اور ہماری کافی اچھی دوستی ہوگئی تھی۔‘
یہ بھی پڑھیں: آپ کتنے غلیظ انسان ہیں۔۔۔حریم شاہ کی سیاسی شخصیات کو بھانڈا پھوڑنے کی دھمکی
اداکار نے کہا کہ ’حرا کی منگنی ہوچکی تھی لیکن وہ اپنے منگیتر کے بجائے مجھ سے باتیں کرتی تھی، تو میں نے حرا کو مجبور کیا کہ وہ اپنی منگنی توڑ دیں تاکہ ہم شادی کرلیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’اس کے بعد، میں نے حرا کے گھر رشتہ بھیجا اور میرے والد کو دیکھ کر حرا کے والد نے رشتے کیلئے ہاں کردی۔‘
دوسری جانب حرا نے کہا کہ ’میرے والدین کو مجھ پر شک ہوگیا تھا کہ میں اپنے منگیتر سے نہیں بلکہ مانی سے فون پر بات کرتی ہوں۔‘اداکارہ نے مزید کہا کہ ’شادی کے بعد مانی سلامی کے پیسوں سے مجھے ہنی مون پر لیکر گئے تھے اور ہمارے ساتھ ان کی تین کزنز بھی گئی تھیں۔‘
واضح رہے کہ حرا اور مانی سال 2008 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اس جوڑی کے دو بیٹے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یاسر حسین نے اقرا عزیز کی نئی تصویر شیئر کردی ، سوشل میڈیا پر وائرل