اسٹاک ایکس چینج میں مندی۔۔سرمایہ کاروں کے57ارب ڈوب گئے 

Jul 09, 2021 | 20:31:PM
 اسٹاک ایکس چینج میں مندی۔۔سرمایہ کاروں کے57ارب ڈوب گئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعہ کو مندی کے بادل چھائے رہے کے ایس ای100انڈیکس400پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 48ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے گر گیا اور47500پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے57ارب روپے ڈوب گئے جبکہ58.37فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی اور انڈیکس کی الٹی گنتی کا سلسلہ دن بھر جاری رہا جس کے باعث مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو کر منفی زون میں بند ہوئی ۔ جمعہ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں805.25489.72پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔
مندی کی وجہ سے انڈیکس 48053.17پوائنٹس سے کم ہو کر 47563.45پوائنٹس ہو گیا اسی طرح255.03پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 19365.90پوائنٹس سے گھٹ کر 19110.87 ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس32774.47پوائنٹس سے کم ہو کر32542.43پوائنٹس پر آگیا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 57ارب4کروڑ41لاکھ7ہزار97روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب72ارب84کروڑ94لاکھ84ہزار277روپے سے گھٹ کر83کھرب15ارب80کروڑ 53لاکھ 77ہزار180روپے ہو گیا ۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو 15ارب روپے مالیت کے 50کروڑ59لاکھ 93ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 21ارب روپے مالیت کے 47کروڑ52لاکھ 39ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر406کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 159کمپنیوں کے حصص کی قیمتو ں میں اضافہ ،237میں کمی اور10کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔
کاروبار کے لحاظ سے ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ 4کروڑ19لاکھ ،پیس پاک لمیٹڈ 2کروڑ71لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 2کروڑ57لاکھ ،بائیکو پیٹرولیم 2کروڑ36لاکھ اور پرویز احمد کمپنی 1کروڑ77لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے یونی لیورففوڈزکے حصص کی قیمت میں634.00روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر16189.00روپے ہو گئی اسی طرح501.00روپے کے اضافے سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت10400.00روپے ہو گئی جبکہ پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت میں75.44روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے حصص کی قیمت گھٹ کر1254.56روپے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں۔ پنجاب کےپہلے ٹرانس جینڈر سکول میں تعلیم کا آغاز،سلیبس کس ملک سے لیا گیا۔۔؟