زلفی بخاری نے کمشنرر اولپنڈی کو 1 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

Jul 09, 2021 | 21:04:PM
زلفی بخاری نے کمشنرر اولپنڈی کو 1 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)زلفی بخاری نے راولپنڈی رنگ روڈ کی رپورٹ بنانے والے کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق زلفی بخاری کی جانب سے کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ کو بھجوائے گئے ایک ارب روپے ہرجانے کے نوٹس میں کہا گیاہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ کی رپورٹ میں زلفی بخاری سے متعلق من گھڑت بیان نے انکی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔کمشنر راولپنڈی 14 روز میں نوٹس کا جواب جمع کرائیں۔
نوٹس میں مزید  کہا گیا ہے کہ کمشنر راولپنڈی انکوائری رپورٹ میں زلفی بخاری کے حوالے سے دیا گیا بیان واپس لیں اور اپنے بیان پر اعلانیہ طور پر زلفی بخاری سے معافی مانگیں۔کمشنر راولپنڈی اپنے بیان کی تردید جاری کریں۔
یہ بھی پڑھیں: اساتذہ کے لئے خوشخبری ۔۔تبادلوں پر پابندی ختم