کرینہ اور سیف علی خان نے اپنے دوسرے بیٹے کا کیا نام رکھا؟جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان اور اداکار سیف علی خان نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام ’جے‘ رکھا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور کے والد راندھیر کپور نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سیف اور کرینہ نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام جے رکھا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے بچے کا نام تمام خاندان والوں کی مشاورت سے رکھا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جے کا مطلب ہوتا ہے نیلی آنکھوں والا پرندہ جبکہ پارسی زبان میں اس کا مطلب ہے قریب لانے والا۔
یاد رہے کہ رواں سال خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کرینہ کپور نے بالآخر اپنے دوسرے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔
اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں کرینہ کپور نے اپنے نوزائیدہ بیٹے کو اپنے کندے پر اٹھایا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گلوکار عاطف اسلم کا اپنی اہلیہ کی تعریف کرنے کا طریقہ مداحوں کو بھا گیا
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں کرینہ کپور نے لکھا ہے کہ دنیا میں ایسا کوئی کام نہیں جو خواتین نہیں کرسکیں۔
خیال رہے کہ فروری میں کرینہ کپور اور بالی وڈ اداکار اور نواب آف پٹودی سیف علی خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی ولادیت ہوئی ہے۔کرینہ اور سیف کے چاہنے والے ان کے دوسرے بچے کو دیکھنے کا بےتابی سے انتظار کررہے تھے۔
یاد رہے کہ بھارتی فلمی جوڑی کا ایک بڑا بیٹا تیمورعلی خان ہے جس کی عمر اس وقت 5 سال ہے۔تیمور علی خان 2016 میں اپنی پیدائش کے بعد سے ہی بھارت کا مقبول ترین بچہ بن گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: حرا کی منگنی تڑواکر ان سے شادی کی: مانی کا انکشاف