(24نیوز)وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ تمام مسافر گاڑیوں میں سفر کرنے والے افراد کے کورونا سرٹیفکیٹ چیک کیے جائیں گے ۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے اپنے جاری بیان میں بتایا کہ حکومت سندھ کی جانب سے بین الصوبائی اور بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے مسافروں کے کورونا سرٹیفکیٹ چیک کرنے فیصلہ کیا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ مالکان، آپریٹرز اور مسافر کورونا ویکسنیشن کے ساتھ ہی سفر کرسکتے ہیں۔
شہریوں اور ٹرانسپورٹرز سے درخواست ہے کہ وہ کورونا ویکسی نیشن کراکر خود کواور دوسروں کو محفوظ رکھیں۔صوبائی وزیر نے دیگر صوبوں سے سندھ آنے والے مسافروں کو بھی کورونا سرٹیفکیٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی۔
ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کو بھی کورونا سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ تمام مسافر گاڑیوں کے مالکان کورونا سرٹیفکیٹ کے بغیر مسافر کی ٹکٹس بک نہ کریں۔شہریوں کے تعاون سے ہی ہم کورونا کی وبا کے پھیلا وکو روک سکتے ہیں۔سندھ کے تمام ریجنل ٹرانسپورٹ سیکریٹریز کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں۔ اندرون ملک فضائی سفر کرنیوالوں پر بڑی پابندی
پبلک ٹرانسپو رٹ میں سفرکرنے وا لوں کے کورونا سرٹیفکیٹ چیک کرنے فیصلہ
Jul 09, 2021 | 22:19:PM