حافظ سعید پر حملے میں ہمارا ہاتھ نہیں ۔۔بھارت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بھارت نے کہاہے کہ لاہور حملے میں بھارت کا کوئی ہاتھ نہیں ہے ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باگچی نے کہاکہ لاہور حملے میں بھارت کا کوئی ہاتھ نہیں اور نہ ہی بھارت نے جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید پر کوئی حملہ کروایا ہے۔
واضح رہے کہ 23جون کو لاہور کے علاقے جوہر ٹاﺅن میں دھماکہ ہوا تھا جس میں 3افراد جاں بحق ہوئے تھے۔حکومتی سطح پر اس حملے کا زمہ دار بھارت کو قرار دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔پبلک ٹرانسپو رٹ میں سفرکرنے وا لوں کے کورونا سرٹیفکیٹ چیک کرنے فیصلہ