(ویب ڈیسک) باٹا پور سے تین روز قبل لاپتا ہونے والے نوجوان کی گاڑی اور خون آلود کپڑے نارووال کے علاقے بدو ملہی سے مل گئے جب کہ لاش کی تلاش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دولہا اور دلہن کے بغیر ہونے والی انوکھی شادی
پولیس کے مطابق باٹا پور لاہورکا رہائشی اکبر علی 5 جولائی کو گاڑی پر بدوملہی میں اپنے پیر وسیم شاہ سے ملنے نکلا، جب تین روز بعد واپس نہ آیا تو اس کے اغوا کا مقدمہ تھانہ باٹا پور میں درج کرا دیا گیا۔
پولیس نے چھاپا مارا تو مقتول کے خون آلود کپڑے اور دیگر اشیا پیر کے ڈیرے سے جب کہ گاڑی پیر کی بہن کے گھر سے مل گئی تاہم پیر وسیم شاہ فرار ہوگیا۔
ورثا نے الزام لگایا ہے کہ اکبر کو پیر وسیم شاہ نے گاڑی ہتھیانے کے لیے قتل کیا، ورثا کے الزام کے بعد پولیس نے ملزم وسیم شاہ کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی۔