ضمنی انتخابات سے قبل ن لیگ کو بڑا جھٹکا

Jul 09, 2022 | 11:54:AM

 (24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے خوشاب پی پی تراسی ضمنی انتخابات میں ن لیک امیدوار کی بجائے آزاد امیدوار کو سپورٹ کرنے پر 12 افراد کو عہدوں سے برخاست کر دیا۔

 عہدے سے برخاست ہونے والوں میں سابق ایم پی اے آصف بھاء بھی شامل ہیں۔ برخاست شدہ افراد مسلم لیگ کے ٹکٹ ہولڈر کی بجائے آزاد امیدوار کی مہم چلا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پیر سے ملنے جانے والے نوجوان کیساتھ کیا ہوا ؟ سن کر آپ دنگ رہ جائیں

 جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ن سرگودھا چوہدری شاہنواز رانجھا نے شوکاز کے بعد فیصلہ دیا۔

عہدے سے برخاست ہونے والوں میں سینیئر وائس پریزیڈنٹ ملک آصف بھا، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری شجاع الرحمن، سوشل میڈیا ونگ بلال بھاء، جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ افتخار شامل ہیں۔

اسی طرح سٹی صدر جوہرآباد منیب طاہر، سٹی صدر خوشاب جاوید جوئیہ، جنرل سیکرٹری سٹی جوہر آباد قیصر جاوید، صدر پی پی 83 سیف اللہ، جنرل سیکرٹری پی پی 83 طاہر حسین برخاست ہونے والوں میں شامل ہیں۔

 انفارمیشن سیکرٹری شکیل طاہر، وائس پریزیڈنٹ پی پی 83 احمد حسن، صدر لیبر ونگ خوشاب اکرم شہزاد، جنرل سیکرٹری اقلیتی ونگ صدیق مسیح بھی عہدوں سے برخاست ہوگئے۔

مزیدخبریں