وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو امریکی ہم منصب کا ٹیلی فون، معاشی استحکام کے لیے مشاورت

Jul 09, 2022 | 13:13:PM

(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو امریکی ہم منصب نے ٹیلی فون کیا جس میں معاشی استحکام کے لیے امریکا پاکستان شراکت کو وسعت دینے پر مشاورت ہوئی۔

 امریکی ہم منصب انتھونی بلینکن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے بات کی، معاشی استحکام کے لیے امریکا پاکستان شراکت کو وسعت دینے پر مشاورت ہوئی، افغان عوام کی مدد کے لیے مشترکا کوششوں پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔

 دوسری جانب امریکی نمائندہ خصوصی برائے تجارت دلاور سعید نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی اور صوبائی سطح پر پاک امریکا اقتصادی شراکت داری پر مشاورت کی۔

 ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی شریک ہوئے۔ خطے میں انفراسٹرکچر، پائیداری اور قابل تجدید توانائی کے مواقعوں کا جائزہ لیا گیا۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے تجارت دلاور سعید کا کہنا ہے کہ معاشی تعلقات میں رہنما کردار باعث فخر ہے۔

خیال رہے ان دنوں دلاور سعید تجارتی و معاشی تعلقات مضبوط کرنے کیلئے پاکستان کے دورے پر ہیں۔

مزیدخبریں