حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی وزیر پاور ڈویژن خرم دستگیر نے لوڈشیڈنگ کے معاملے پر عوام کیلئے خوشخبری سنا دی۔
وفاقی وزیر خرم دستگیر نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی وجہ سے قربانی کا گوشت خراب نہیں ہوگا، قربانی کرنے والے پاکستانیوں کیلیے اچھی خبر ہے، لیکن میری یہ بھی درخواست ہو گی کہ جس کے پاس اضافی گوشت ہو وہ غریبوں میں تقسیم کر دے، عید کے تینوں دنوں میں بجلی کی بلا تعطل سپلائی جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں:چودھری شجاعت حسین نے پرویزالہیٰ سے متعلق بڑا بیان دے دیا
خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ جنہوں نے سارا سال گوشت نہیں کھایا ان میں تقسیم کر دیں، فریزر میں گوشت نہ رکھیں، بجلی کمپنیوں کا سٹاف بجلی کی بندش اور مرمت کیلئے عید پر کام کرتا رہے گا۔