ضمنی الیکشن،شفقت محمود نے بڑا بیان دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہونیوالے الیکشن میں دھاندلی کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ،الیکشن شفاف ہونے چاہیں ، جو لگ نہیں رہا ، کرپٹ ٹولہ اداروں کو استعمال کرکے الیکشن جیتنا چاہتا ہے ۔
لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے دور میں غریب عوام کو ریلیف دینے اور طبی سہولیات کے مثالی اقدامات کئے ، تحریک انصاف نے ہمیشہ عوامی فلاح کے منصوبوں پر کام کیا،پاکستان کی عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر دیا ہے ۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سب سے زیادہ خطرناک چیز پنجاب میں ووٹ ایک سے دوسرے حلقے میں منتقل کئے جا رہے ہیں ، 2 جون کو الیکٹورل رولز جاری کئے گئے جس میں نئے ووٹ بھی آگئے ، جس دن الیکشن کا شیڈول جاری ہوتا ہے قانون اس کے بعد کسی ووٹ کی اجازت نہیں دیتا ، انہوں نے کہا کہ کل ہائی کورٹ میں اس کیخلاف پٹیشن فائل کر دی ہے ۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ حمزہ شہباز وزیراعلیٰ کے عہدے پر غیر قانونی طریقے سے آئے ، یہ اتنی آسانی سے جانے کیلئے تیار نہیں ہیں ،عوام کا اداروں کے اوپر سے اعتماد اٹھ رہا ہے ، عوام کی زبان اور ذہن کھل چکے ہیں ۔