ضمنی الیکشن،شفقت محمود نے بڑا بیان دیدیا

Jul 09, 2022 | 15:19:PM

(24نیوز)سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہونیوالے الیکشن میں دھاندلی کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ،الیکشن شفاف ہونے چاہیں ، جو لگ نہیں رہا ، کرپٹ ٹولہ اداروں کو استعمال کرکے الیکشن جیتنا چاہتا ہے ۔

لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے  شفقت محمود نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے دور میں غریب عوام کو ریلیف دینے اور طبی سہولیات کے مثالی اقدامات کئے ، تحریک انصاف نے ہمیشہ عوامی فلاح کے منصوبوں پر کام کیا،پاکستان کی عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر دیا ہے ۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سب سے زیادہ خطرناک چیز پنجاب میں ووٹ ایک سے دوسرے حلقے میں منتقل کئے جا رہے ہیں ، 2 جون کو الیکٹورل رولز جاری کئے گئے جس میں نئے ووٹ بھی آگئے ، جس دن الیکشن کا شیڈول جاری ہوتا ہے قانون اس کے بعد کسی ووٹ کی اجازت نہیں دیتا ، انہوں نے کہا کہ کل ہائی کورٹ میں اس کیخلاف پٹیشن فائل کر دی ہے ۔

 رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ حمزہ شہباز وزیراعلیٰ کے عہدے پر غیر قانونی طریقے سے آئے ، یہ اتنی آسانی سے جانے کیلئے تیار نہیں ہیں ،عوام کا اداروں کے اوپر سے اعتماد اٹھ رہا ہے ، عوام کی زبان اور ذہن کھل چکے ہیں ۔

مزیدخبریں