(ویب ڈیسک ) سپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ق )کے رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ضمنی انتخابا ت میں تمام 20 نشستیں جیت کر مسلم لیگ (ن )سے اپنا مینڈیٹ واپس لیں گے، مسلم لیگ (ن )نے تحریک انصاف کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے، اب وہ وقت دور نہیں جب ہم اپنا چھینا ہوا مینڈیٹ واپس لینگے۔
چودھری پرویز الٰہی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ منحرف ارکان اپنے حلقوں میں بے بس اور لاچار نظر آتے ہیں، عوام نے منحرف ارکان کو رد کر دیا ہے ،منحرف ارکان میں عوام کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں ہے،حمزہ شہباز سپریم کورٹ میں دئیے گئے حلف سے مکر گئے ہیں،ووٹ کی طاقت سے مخالفین کو عبرتناک شکست دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اہم خبر،حکومت مخالف احتجاج، دارالحکومت میں کرفیو نافذ
چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ تقرر و تبادلے اور ترقیاتی کاموں کی مد میں جاری کئے جانے والے فنڈز کا بھی نوٹس لے جیسے الیکشن کمیشن نے حمزہ شہباز کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے روشن گھر اسکیم بند کروائی ہے ۔