واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

Jul 09, 2022 | 16:07:PM

(ویب ڈیسک)واٹس ایپ آئے دن صارفین کی پرائیویسی کا خیال رکھتے ہوئے نت نئے فیچرز متعارف کراتا ہے تاہم اس بار ایپلی کیشن ڈیسک ٹاپ ورژن کی بہتری کے لیے کام کررہی ہے،واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے نئے فیچر پر کام شروع کردیا۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اب صارف واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ پر بھی میسج کو ‘‘رپورٹ‘‘ کرسکیں گے.

اس سے قبل گزشتہ سال رپورٹ کا آپشن واٹس ایپ اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا جس کے تحت صارفین نامناسب میسجز کو رپورٹ یعنی واٹس ایپ کو شکایت کرسکتے ہیں تاہم اب یہ سہولت ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے جلد متعارف کرائی جائے گی۔

دوسری جانب واٹس ایپ جلد ہی ایک آپشن متعارف کروائے گا جس میں صارفین کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ اپنا آن لائن اسٹیٹس مخصوص کانٹیکٹس سے چُھپا سکیں گے۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بِیٹا انفو (WABetaInfo) کے مطابق واٹس ایپ صارفین کو یہ انتخاب کرنے دے گا کہ اُنہیں آن لائن ہونے پر کون دیکھ سکتا ہے، فیچر فی الحال تیار ہو رہا ہے، اس لیے بیٹا صارفین کو فیچر ابھی نہیں ملے گا۔

یہ بھی پڑھیںطوفانی بارشیں،ڈیم ٹوٹنے کا خطرہ،ہر طرف ہلچل مچ گئی

مزیدخبریں