(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر توانائی حماد اظہر کا کہناہے کہ صوبے میں بڑا ضمنی الیکشن ہو رہا ہے جو ایسی حیثیت اختیار کر چکا جس کی پہلے مثال نہیں ۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہناتھا کہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف جو بیرونی سازش سے آئی ہمارے لیڈر نے کلمہ حق اٹھایا ہے ،تحریک دعوت الحق، پاکستان اسلامی جمہوری اتحاد، پاکستان سنی علما فارم، انجمن گوجراں, اتحاد علما کونسل سمیت دیگر نے ہماری حمایت کا اعلان کیا ہے ہم پہلے بھی پرامید تھے اب مزید جیت یقینی ہے ۔
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ ان تنظیموں نے ہمیں سپورٹ دے کر ہمارے حوصلے بڑھائے ،ہمارا لیڈر کلمہ حق کی بات کرتا ہے بیرونی طاقتیں کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر مقابلہ کرتا ہے،ان کا کہناتھا کہ آپ اس جہاد میں شامل ہوئے، ہم مشکور ہیں ہم جلد اپنی منزل حاصل کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ریسٹورنٹ میں بدتمیزی،احسن اقبال نے بڑا فیصلہ کر لیا