(24 نیوز)جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین یوسی 13 شفیق الرحمن عثمانی انتقال کر گئے ۔
تفصیلات کے مطابق شفیق الرحمن عثمانی ایک روز قبل دل کی تکلیف کی وجہ سے این آئی سی وی ڈی میں داخل ہوئے تھے۔
جماعت اسلامی کے رہنما شفیق الرحمن عثمانی کئی دہائیوں سے تعلیم کے شعبے سے وابستہ تھے اور صاف باکردار شہرت کے حامل دیرینہ سیاسی کارکن تھے، انکی عمر 65 سال تھی،ان کی نماز جنازہ بعد نماز عشا باب الاسلام مسجد سیکٹر 9 نارتھ کراچی میں ادا کی جائیگی۔
یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات ایسی حیثیت اختیار کر چکے جس کی پہلے مثال نہیں، حماد اظہر