وزارت پٹرولیم کے ماتحت کمپنی میں میگاکرپشن سکینڈل کا انکشاف، بڑی گرفتاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت پٹرولیم کے ماتحت کمپنی پی پی ایل میں میگاکرپشن سکینڈل پر بڑی گرفتارعمل میں آگئی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت پٹرولیم کے ماتحت کمپنی پی پی ایل میں 43 ملین ڈالر کے میگاکرپشن سکینڈل کے انکشاف پر وزیراعظم شہباز شریف نے نوٹس لے لیا،وزیراعظم کے نوٹس پر ایف آئی اے بھی متحرک ہو گئی اور ڈپٹی ایم ڈی عابد ملک کو گرفتار کرلیاجبکہ سابق ایم ڈی وامق بخاری سمیت 14 افسران کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سپیک انرجی کو اہلیت نہ ہونے کے باوجود ایل پی جی پلانٹ کا ٹھیکہ دیا گیا ،سپیک انرجی نے جعلی کمپنیوں کے ذریعے پلانٹ مشینری فراہم کی ، سپیک انرجی کئی سال گزرنے کے باوجود ایل پی جی پلانٹ مکمل نہ کر سکی،پلانٹ مکمل نہ ہونے سے پاکستان کو مہنگی گیس درآمد کرنا پڑی ۔
ایف آئی اے کا مزید کہناہے کہ سپیک انرجی چھوٹے ایل پی جی پلانٹ کیلئے نااہل قرار دی گئی جبکہ بڑے پلانٹ کیلئے اہل قرار دیدیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات ایسی حیثیت اختیار کر چکے جس کی پہلے مثال نہیں، حماد اظہر