(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر ایاز صادق نے وزارت سے استعفیٰ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن سردارایاز صادق نے ذاتی وجوہات کی بنا پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور کے عہدے سے استعفیٰ وزیراعظم میاں شہباز شریف کو جمع کروادیا ۔
ن لیگ کے رہنما سردار ایاز صادق کا کہناہے کہ استعفیٰ میں ذاتی وجوہات کی بنا پر دے رہا ہوں ، میں پارٹی کی مضبوطی کے لئے کام کرتا رہوں گا ۔
یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات ایسی حیثیت اختیار کر چکے جس کی پہلے مثال نہیں، حماد اظہر