(24نیوز)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے بھائی صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے بھی وزارت سے استعفی دیدیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ خواجہ سلمان رفیق نے استعفی وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کو ارسال کردیا، وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے خواجہ سلمان رفیق کا استعفی منظور کر لیا۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے استعفی منظور کرنے کی سمری گورنر پنجاب کو بھجوا دی۔
علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ خواجہ سلمان رفیق نے استعفی ذاتی وجوہات کی بنا پر وزارت سے استعفیٰ دیا۔
دوسری جانب سینئر رہنما مسلم لیگ ن سردارایاز صادق نے ذاتی وجوہات کی بنا پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور کے عہدے سے استعفیٰ وزیراعظم میاں شہباز شریف کو جمع کروادیا ۔
ن لیگ کے رہنما سردار ایاز صادق کا کہناہے کہ استعفیٰ میں ذاتی وجوہات کی بنا پر دے رہا ہوں ، میں پارٹی کی مضبوطی کے لئے کام کرتا رہوں گا ۔
یہ بھی پڑھیں: ریسٹورنٹ میں بدتمیزی،احسن اقبال نے بڑا فیصلہ کر لیا