(24 نیوز)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی بم حملے میں بال بال بچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی کے قافلے پر بم حملہ ہوا ہے، سینیٹر سرفراز بگٹی پر بم حملہ سوئی کے علاقے میں کیاگیا ۔
دھماکے میں سرفراز بگٹی کے گارڈز کی گاڑی کو نقصان پہنچا ، بم دھماکے میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جبکہ سینیٹر سرفراز بگٹی معجزانہ طورپر محفوظ رہے۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے سینئر رہنما سردار ایاز صادق نے وزارت سے استعفیٰ دیدیا