بھارتی دارالحکومت میں بارش کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Jul 09, 2023 | 12:09:PM

(ویب ڈیسک ) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بارش نے اپنا 20 سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز نئی دہلی میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی جس سے ہر جگہ پانی جمع ہوگیا،9 گھنٹے میں ایک سو 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کے باعث شہر کے کئی حصے ڈوب گئے، پانی جمع ہونے کی وجہ سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جب کہ ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:آج بھی بادل برسیں گے ، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

 بارش کی وجہ سے حادثے میں ایک خاتون جان سے بھی گئی، محکمہ موسمیات نے شہر میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

مزیدخبریں