وزیر اعلیٰ پنجاب کا 30 روز میں نئی صنعتوں کو این او سیز جاری کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے) ملک کو معاشی عدم استحکام سے نکالنے کیلئے نگران پنجاب حکومت نے بڑا قدم اٹھایا ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے نئی صنعتوں کے قیام کیلئے ون ونڈو آپریشن کے ذریعے ایک ماہ کے اندر اندر این او سیز جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی سے پنجاب کے 25 اضلاع کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اورتاجر تنظیموں کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی ،وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اسلام آباد سے ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہوئے، ملاقات میں تاجر برادری نے مسائل اور ان کے حل کیلئے مختلف تجاویز اور سفارشات پیش کیں ، نگران وزیراعلیٰ نے نئی صنعتیں لگانے اورنیا کاروبار شروع کرنے کیلئے این اوسیز کے اجراء کیلئے ون ونڈو سہولت فراہم کی جائے گی، وزیراعلیٰ محسن نقوی کا انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ میں تاجروں او رصنعتکارو ں کیلئے مسائل کے حل کیلئے خصوصی سیل قائم کرنے کااعلان کر دیا۔
سید محسن رضا نقوی کا کہنا تھا کہ 2روز میں خصوصی سیل قائم کردیا جائے گا،صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،صنعت لگانے کیلئے مختلف محکموں کے این اوسیز کے پرانے نظام کو یکسر بدلیں گے،نئی انڈسٹریز کو 30دن روز کے اندر ون ونڈو آپریشن کے ذریعے این او سیز دئیے جائیں گے،
ٹیکسٹائل انڈسٹریز او راپٹما عہدیداروں نے پنجاب میں کپاس کی ریکارڈ فصل پر نگران وزیراعلیٰ او ران کی ٹیم کی کارکردگی کوسراہا، محسن نقوی نے کہا کہ تاجر اور صنعتکار ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،
تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کار وبار میں آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں،تاجر اور صنعتکار برادری کی قابل عمل تجاویز پر ضرور غور کیاجائے گا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ صوبائی سطح پر تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے ٹیم کو متحرک کردیا گیا،صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر کو صنعتکاروں اورتاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ذمہ داری دی ہے،مشکل وقت او رآزمائشیں گزرنے والی ہیں،پاکستان بہتری کی طرف گامزن ہے،پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، بیرونی ادائیگیوں میں ایک دن کی تاخیر نہیں کی گئی،تاجروں او رصنعتکارو ں کوایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا خوش آئنداو رقابل تحسین ہے۔
صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، عامر میر، اظفر علی ناصر،منصور قادر، ابراہیم حسن مراد، مشیر وہاب ریاض، چیف سیکرٹری،انسپکٹرجنرل پولیس، سیکرٹری صنعت او رمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے،اپٹما کے گروپ لیڈر گوہر اعجاز، انوار غنی، فواد مختار، چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز،سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز،فلور ملز، رائس ملز، ہارڈ ویئر مرچنٹ ایسوسی ایشن اوردیگر ایسوسی ایشنز کے صدور اور عہدے داران بھی اس موقع پر موجود تھے۔